پاکستان آنے پر خوش ہیں سیکیورٹی کا بڑا مسئلہ نہیں ہے نیل و ریکارڈو پاول

مجھے یہاں پر سیکیورٹی کا کوئی بڑا مسئلہ نظر نہیں آیا، آندرے نیل


Sports Desk October 22, 2012
نیل نے مزید کہا کہ مجھے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا حصہ بننے پر خوشی ہے. فوٹو: اے ایف پی

KARACHI: انٹرنیشنل ورلڈ الیون کے ساتھ کراچی آنے والے سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر آندرے نیل کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان انتہائی اہم ہے اور اسے زیادہ دیر تک نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

مجھے یہاں پر سیکیورٹی کا کوئی بڑا مسئلہ نظر نہیں آیا، یہاں کے عوام کرکٹ میزبانی کیلیے تیار ہیں ، نیل نے مزید کہا کہ مجھے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا حصہ بننے پر خوشی ہے، جس کے نتیجے میں یہاں پر بین الاقوامی کرکٹ کو دوبارہ واپس آنا چاہیے۔

ویسٹ انڈین اسٹار ریکارڈو پاول کا کہنا ہے کہ کراچی میں سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی تسلی بخش رہے ، میں نے کرکٹ کیلیے دنیا بھر میں سفرکیا ہے، لیکن جو انتظامات یہاں دیکھے وہ کہیں اور نظر نہیں آتے، میں پاکستان آکر بہت خوش ہوں ، انھوں نے مزید کہا کہ کراچی میں دو بین الاقوامی نمائشی میچز کے کامیاب انعقاد سے یہاں پر بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔