منی باکس

بل گیٹس کی ساری دولت بھی، ان سے کم ہے۔


نصیر احمد ناصر October 15, 2015
خواہش، خواب اور مرضی کی، ہر چیز خریدیں گے۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: گولک بھرنے والی ہے
بھر جائے تو ہم
سینٹو رس گھومنے جائیں گے
خواہش، خواب اور مرضی کی
ہر چیز خریدیں گے
جوس اور شیک پئیں گے
آئس کریم اور برگر کھائیں گے

اپنے دل کی گولک میں
جتنے سکے ہیں، لگتا ہے
بل گیٹس کی ساری دولت بھی
ان سے کم ہے
ہم کو بس یہ غم ہے
گنتے گنتے تھک جائیں گے
اتنے پیسوں کو ہم
خرچ کہاں کر پائیں گے!

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 800 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں۔ بلاگ کے ساتھ تصاویر اورویڈیو لنکس

مقبول خبریں