کراچی سے کالعدم تنظیموں کے 5 دہشت گرد گرفتار سی ٹی ڈی

ملزمان اجرتی قاتل ہیں جو ایک قتل کے ایک لاکھ روپے طلب کرتے تھے جب کہ ان کے قبضے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، پولیس


ویب ڈیسک October 28, 2015
ملزمان اجرتی قاتل ہیں جو ایک قتل کے ایک لاکھ روپے طلب کرتے تھے جب کہ ان کے قبضے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، پولیس، فوٹو: فائل

SUKKUR: کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کورنگی میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیموں کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے دہشت گردوں کی اطلاع پر کورنگی نمبر 5 میں کارروائی کی تو علاقے میں موجود ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کےبعد پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی اور اس دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا گیا۔ انچارج سی ٹی ٹی ایس ایس پی نوید خواجہ کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں عمر بیگ عرف چمپو،معراج، افضل، زبیر اور زبیر عرف نواب شامل ہیں جن کا تعلق مختلف کالعدم جماعتوں سے ہے۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ملزمان ملزمان اجرتی قاتل ہیں جو ایک قتل کے ایک لاکھ روپے لیتے تھے اوریہ کورنگی، ملیر، نیو کراچی اور سرجانی سمیت متعد علاقوں میں وارداتیں کرچکے ہیں جب کہ ملزمان کے قبضے سے 5 نائن ایم ایم پستول بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔