پشاورمیں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق 6 زخمی

ملبے سے نکالے گئے 6 بچوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے


ویب ڈیسک November 05, 2015
ملبے میں دبنے والے تمام بچے تھے۔ فوٹو :فائل

GUJRANWALA: سیفن چوک پرمکان کی چھت گرنے 2 بچیاں جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پشاورمیں سیفن چوک پرکوہاٹ روڈ کے قریب بوسیدہ مکان کی چھت گرگئی۔ چھت گرنے سے 8 بچے ملبے تلے دب گئے جنہیں مقامی افراد اورریسکیو اہلکاروں نے زخمی حالت میں نکال کرلیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا۔

اسپتال انتظامیہ نے 2 بچیوں کی موت کی تصدیق کردی جب کہ دیگر کو ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے۔