ریلوے میں بہتر سفری سہولیات کے لیے 250 نئی بوگیاں شامل کی جائیں گی سعد رفیق

اقتصادی راہداری کے تحت چین نے پشاور سے کراچی تک ریلوے لائن 2020 تک اپ گریڈ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، وزیر ریلوے


ویب ڈیسک November 11, 2015
180 کوچز کیرج فیکٹری اسلام آباد میں مقامی طور پر تیار کی جائیں گی، سعد رفیق - فوٹو:فائل

لاہور: وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے صارفین کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے 250 نئی بوگیاں شامل کرے گا۔

سینیٹ کے اجلاس میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ایوان کو بتایا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت چین نے پشاور سے کراچی تک ریلوے لائن 2020 تک اپ گریڈ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے جب کہ پاکستان ریلوے صارفین کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے 250 نئی بوگیاں شامل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، ان بوگیوں کی خریداری کے لیے پی سی ون منظوری کے لیے منصوبہ بندی کمیشن کے پاس ہے اور 180 کوچز کیرج فیکٹری اسلام آباد میں مقامی طور پر تیار کی جائیں گی۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سامان کی نقل وحمل کے لیے زیادہ سے زیادہ گنجائش کی حامل 800 ہاپر ویگنز کی خریداری کے لیے ٹینڈرز زیر غور ہے جن میں سے 595 ویگنز کیرج فیکٹری میں تیار کی جائیں گی۔