پرینیتی چوپڑا کا ثانیہ مرزا کو منفرد ’ آشیرواد‘

اگرچہ انھیں میرے آشیرواد کی ضرورت تو نہیں ہے لیکن میں انھیں ان کے اپنے ریکٹ کے ساتھ یہ پیش کررہی ہوں، پرینیتی


Sports Desk November 23, 2015
اگرچہ انھیں میرے آشیرواد کی ضرورت تو نہیں ہے لیکن میں انھیں ان کے اپنے ریکٹ کے ساتھ یہ پیش کررہی ہوں، پرینیتی۔ فوٹو: فائل

بھارتی فلمی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو ریکٹ کے ساتھ ' آشیرواد ' دیتے ہوئے اپنی ایک تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی ہے۔

ثانیہ کیلیے حالیہ سیزن انتہائی شاندار رہا ہے، جس میں انھوں نے مارٹینا ہنگز کی سنگت میں 7 اور مجموعی طور پر 8 ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کیے ہیں، پرینیتی نے ثانیہ کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اگرچہ انھیں میرے آشیرواد کی ضرورت تو نہیں ہے لیکن میں انھیں ان کے اپنے ریکٹ کے ساتھ یہ پیش کررہی ہوں۔

مقبول خبریں