پشاور سے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں اور افغان باشندوں سمیت 25 افراد گرفتار

دہشت گردوں کے قبضے سے 20 کلو بارود، 2 ریسیور، ڈیٹونیٹر اور11 فٹ پرائما کارڈ بھی برآمد ہوئے، سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک November 28, 2015
105 گھروں کی تلاشی لے کر 10 موٹرسائیکلیں بھی قبضے میں لی گئیں،پولیس:فوٹو:فائل

KARACHI: شہر کے مختلف علاقوں میں حساس اداروں اور پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 5 افغان باشدوں سمیت 22 مشتبہ افراد گرفتار جب کہ سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں حساس اداروں اور پولیس نے بھانہ ماڑی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا. سیکیورٹی اداروں نے آپریشن کے دوران 105 گھروں کی تلاشی لے کرغیرقانونی طورپرمقیم 5 افغان باشدوں سمیت 22 مشتبہ افراد گرفتارکیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران تلاشی میں 10 موٹرسائیکلیں بھی قبضے میں لی گئیں جب کہ بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

دوسری جانب پشاور میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے کلعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 خطرناک دہشت گرد گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے 20 کلو بارود، 2 ریسیور، ایک ڈیٹونیٹر اور 11 فٹ پرائما کارڈ برآمد بھی بر آمد کئے۔