میرے خلاف غلط باتیں کرنے والوں نے اپنی اوقات دکھا دی ریحام خان

مجھے دھمکیاں دینے والے جان لیں کہ میں پٹھان ہوں اور ڈرنے والی نہیں، جان دینا بھی آتا ہے لڑنا بھی آتا ہے، ریحام


ویب ڈیسک December 03, 2015
مجھے دھمکیاں دینے والے جان لیں کہ میں پٹھان ہوں اور ڈرنے والی نہیں، جان دینا بھی آتا ہے لڑنا بھی آتا ہے، ریحام۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

GILGIT: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ میرے خلاف غلط باتیں کرنے والوں نے اپنی اوقات دکھا دی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ بہت خوشی ہے کہ پاکستانیوں کی محبت اور شفقت میں کوئی کمی نہیں آئی، میرے خلاف تنقید کرنے والے صرف 4 ہی لوگ ہیں، جن لوگوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے پیسے لینے کے الزامات لگائے وہ ثابت کریں، پی ٹی آئی کے کسی رہنما سے پیسے یا فلیٹ نہیں لیا۔ اس مشکل صورت حال میں ساتھ دینے پر پی ٹی آئی رہنما فیصل واڈا اور ان کی فیملی کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ عمران خان کا دوبارہ انٹرویو کرنے کے سوال پر ریحام خان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے میں نے ان کا کافی انٹرویو کرلیا ہے۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ مجھے دھمکیاں دینے والے جان لیں کہ میں پٹھان ہوں اور ڈرنے والی نہیں، جان دینا بھی آتا ہے لڑنا بھی آتا ہے، ہمارا معاشرہ خواتین پر حملے کرنے پر خاموش رہنے کا کہتا ہے اس لئے اس طرف بہت زیادہ توجہ کی ضرورت ہے، کسی سیاسی جماعت سے تعلق قائم کئے بغیر اسٹریٹ چائلڈ اور چائلڈ لیبر کے لئے کام کرتی رہوں گی کیونکہ یہ میرا جذبہ ہے۔

مقبول خبریں