آرمی چیف نے 4 دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کردیئے آئی ایس پی آر

چاروں دہشت گرد دھماکوں، قتل، اغوائے برائے تاوان، دہشت گردوں کی مالی معاونت سمیت خودکش حملوں میں بھی ملوث ہیں


ویب ڈیسک December 08, 2015
چاروں دہشت گرد دھماکوں، قتل، اغوائے برائے تاوان، دہشت گردوں کی مالی معاونت سمیت خودکش حملوں میں بھی ملوث ہیں، فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالت سے موت کی سزا پانے والے 4 دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کردیئے۔

https://img.express.pk/media/images/Q3/Q3.webp

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 4 دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کردیئے جن میں دہشت گرد نورسعید، مراد خان، عنایت اللہ اور اسرار الدین شامل ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق چاروں دہشت گرد دھماکوں، قتل، اغوائے برائے تاوان، دہشت گردوں کی مالی معاونت سمیت خودکش حملوں میں بھی ملوث ہیں جب کہ تمام دہشت گردوں کو فوجی عدالت موت کی سزا سنائی تھی۔

مقبول خبریں