نیٹو کے بعد افغانستان میں موجودہ نظام نہیں چل سکتا حکمت یار

غیرملکی افواج کو افغان کسی بھی طور تسلیم کرنے کیلیے تیار نہیں ہیں ، عیدالاضحی پر پیغام


Numainda Express October 26, 2012
غیرملکی افواج کو افغان کسی بھی طور تسلیم کرنے کیلیے تیار نہیں ہیں ، عیدالاضحی پر پیغام. فوٹو اے ایف پی

حزب اسلامی افغانستا ن کے سربراہ انجینئر گلبدین حکمت یار نے قرار دیا ہے کہ غیر ملکی افواج کے 2014 ء میں انخلاکے بعد افغانستان میں موجودہ نظام نہیں چل سکتا اور پائیدار نظام کے قیام کی واحد صورت غیر ملکی افواج کے افغانستان سے انخلاکے چھ ماہ کے اندر شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات ہیں۔

انجنیئر گلبدین حکمتیار نے عید کے موقع پر افغان اسلامک پریس کے توسط سے جاری کردہ اپنے پیغام میں کہاکہ غیرملکی افواج کو افغان کسی بھی طور تسلیم کرنے کیلیے تیار نہیں ہیں ۔