لاہور کے علاقے چوہنگ میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک اور 2 فرار

ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی


ویب ڈیسک December 17, 2015
ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، فوٹو: فائل

چوہنگ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جب اس کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں تین ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرارہورہے تھے کہ اس دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی جس پر ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک اور اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو نے تین شہریوں سے لوٹ مار کی تھی جس کے قبضے سے لوٹا ہوا سامان اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے ڈاکو کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ اس کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لیے قریبی علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مقبول خبریں