سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں داخلے آج شروع ہونگے

228 میرٹ، 46 اندرون سندھ،37 سیلف فنانسنگ کی نشستوں پر پر داخلہ ہوگا۔


Staff Reporter October 30, 2012
228 میرٹ، 46 اندرون سندھ،37 سیلف فنانسنگ کی نشستوں پر پر داخلہ ہوگا۔ فوٹو: جمال خورشید/فائل

سندھ میڈیکل یونیورسٹی آج اپنے پہلے ایم بی بی ایس بیچ کے امیدواروںکے لیے داخلوں کا آغازکررہی ہے۔

یونیورسٹی میں داخلے کیلیے انٹری ٹیسٹ کی میرٹ لسٹ ایس ایم یو کی سائٹ پرجاری کردی گئی اورآج (منگل)کوداخلوںکا آغازکیاجارہا ہے، یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر طارق رفیع نے یونیورسٹی کی 350 مجموعی سیٹوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ 228 اوپن میرٹ، 46اندرون سندھ،سیلف فنانسنگ کی37،بلوچستان کی2 اورسارک ممالک کے طالب علموںکے لیے 18سٹیوں پر داخلوںکاعمل آج سے شروع ہورہاہے، انھوں نے بتایاکہ بدھ کو سیلف فنانسنگ کی37 سیٹوں پرداخلے شروع کیے جائیں گے۔

اوپن میرٹ میں منتخب طالبعلموں کی سالانہ فیس 26 ہزار 400 جبکہ سیلف فنانسنگ کی سالانہ فیس3 لاکھ 60 ہزار روپے ہوگی، انھوں نے بتایاکہ سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے ایم بی ابی ایس کے پہلے بیچ کے داخلوںکاآغازکردیا ہے یکم دسمبر کو سیشن شروع کیاجائیگا، پروفیسر طارق رفیع کاکہنا تھاکہ امسال سے سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں اندرون سندھ کی 23 سیٹوں میں اضافہ کرکے 46 سیٹیںکردی گئی ہیں۔