قربانی اللہ کی رضا کیلیے سب کچھ قربان کرنیکا درس دیتی ہے

ملالہ علم کی سفیر ہے ، حملہ کرنیوالوں کیخلاف متحد ہونا پڑے گا،ثروت اعجاز قادری.


Staff Reporter October 30, 2012
ملالہ علم کی سفیر ہے ، حملہ کرنیوالوں کیخلاف متحد ہونا پڑے گا،ثروت اعجاز قادری. فوٹو : فائل

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ قربانی ملنساری، محبت اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتی ہے۔

ملالہ پر حملہ کرنے والوں کے خلاف امت مسلمہ کو متحد ہونا ہوگا ملالہ یوسف زئی امن اور علم کی سفیر ہے اس پر حملہ امن اور تعلیم پر حملہ ہے دہشت گرد امن، محبت اور تعلیم کا پیغام عام کرنے والوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں جس کی ہر سطح پر مذمت کی جانی چاہیے ناموس رسالت کے معاملے پر کسی گستاخی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے پاکستان سنی تحریک کے تحت نومبر اور دسمبر میں ملتان، گوجرانوالہ، فیصل آباد میں کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے عید الاضحی کے تیسرے روز قربانی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ رابطہ کمیٹی کے رکن فہیم الدین شیخ بھی موجود تھے، ثروت اعجازقادری نے کہا کہ کراچی میں عید قربان کے تینوں دن کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اس پر رینجرز اور پولیس کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کے فلاحی شعبے اہلسنّت خدمت فاؤنڈیشن کو عوام نے رضا کارانہ قربانی کھالیں دے کر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر ہم عوام کے مشکور ہیں۔