کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں 3 دہشتگردوں سمیت 7 ملزمان گرفتار

اورنگی اور فیڈرل بی ایریا سے گرفتار ملزمان میں 3 ٹارگٹ کلرز اور ایک بھتہ خور بھی شامل ہے


ویب ڈیسک December 31, 2015
ملزمان نے  2013 میں لیاقت آباد سپرمارکیٹ اور لانڈھی میں 2 افراد کو قتل کیا تھا،پولیس:فوٹو:فائل

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے کارروائیاں کرکے 3 دہشت گردوں سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ملزمان نے 2013 میں لیاقت آباد سپرمارکیٹ اور لانڈھی میں 2 افراد کو قتل کیا تھا۔

دوسری جانب پولیس نے فیڈرل بی ایریا کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے نام اکرم، کاشف قریشی، عالم زیب اور راؤ انوار ہیں، جن میں سے 3ٹارگٹ کلرز اورایک بھتا خور ہے۔