بلدیہ ٹاؤن میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 8 افراد زخمی

ملبے تلے دبنے والے افراد میں 2 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں۔


ویب ڈیسک January 01, 2016
ملبے تلے دبنے والے افراد میں 2 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

بلدیہ ٹاؤن میں مکان کی چھت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد ملبے تلے دب گئے.

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن داؤد گوٹھ میں مکان کی چھت گرنے سے 8 افراد ملبے تلے دب گئے، ملبے تلے دبنے والے افراد میں 2 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔