پاکستان کا سعودی عرب اورایران کے درمیان کشیدگی بڑھنے پر اظہار تشویش

دہشت گرد قوتیں مسلم امہ کے درمیان اختلافات کا فائدہ اٹھاسکتی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک January 04, 2016
دہشت گرد قوتیں مسلم امہ کے درمیان اختلافات کا فائدہ اٹھاسکتی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ:فوٹو:فائل

RAWALPINDI: پاکستان نے سعودی عرب اورایران کے درمیان کشیدگی بڑھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد قوتیں مسلم امہ کے درمیان اختلافات کا فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو سعودی عرب اورایران کے درمیان کشیدگی بڑھنے پر تشویش ہے اور تہران میں سعودی عرب کے سفارتخانے پرحملہ بدقسمتی اور قابل مذمت ہے جب کہ سفارتی عملے اورمشن کی حفاظت کی ذمے داری ریاست پرعائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم اُمہ کے درمیان اختلافات کا فائدہ دہشت گرد قوتیں فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان پٹھان کوٹ میں دہشت گردحملے کی شدید مذمت کرتا ہے جب کہ پاکستان خود دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اس لیے متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد کو سمجھ سکتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھارتی حکومت سے رابطے میں ہیں جب کہ تمام مسائل کا حل پرامن طریقے سے چاہتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایک ہی خطے میں ہونے سے دونوں ملکوں کومذاکراتی عمل کے لیے پرعزم ہونا چاہیے۔