وڈیو البم آئندہ سال ریلیز کی جائے گی پریانکا چوپڑا

اچھا کام ہی فنکار کی شناخت ہے، بالی وڈ اداکارہ کی میڈیا سے گفتگو


Net News October 31, 2012
مکمل البم اگلے سال ریلیز ہوگا جس میں دس بارہ نغمے ہونگے، اداکارہ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ میرا ہمیشہ سے موقف رہاہے کہ اچھا کام ہی فنکار کی شناخت ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پریانکا نے بتایا کہ میں نے انڈسٹری میں جو کیا اپنے دم پر کیا زیادہ بات کرنا مجھے پسند نہیں انھوں نے کہا کہ میں اداکارہ تو ہوں اب گلوکارہ بھی بن چکی ہوں انھوں نے کہا کہ میرا پہلا گانا '' ان مائی سٹی'' ریلیز ہوچکا ہے جس میں میرے ساتھ مشہور امریکن گلوکار ول آئی ایم نے بھی گایا ہے پریانکا نے کہا کہ ابھی ایک ہی گانا ہے اور مکمل البم اگلے سال ریلیز ہوگا جس میں دس بارہ نغمے ہونگے۔

مقبول خبریں