حیدرآباد میں نئی صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا برکات رضوی

شہر بھر سے لاکھوں آلائشیں ٹھکانے لگانے کا دعویٰ، بلدیاتی عملے کو خراج تحسین.


Numainda Express October 31, 2012
شہر بھر سے لاکھوں آلائشیں ٹھکانے لگانے کا دعویٰ، بلدیاتی عملے کو خراج تحسین. فوٹو: عائشہ میر

ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن سید برکات احمد رضوی نے کہا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیںٹھکانے لگانے کے بعد شہر میں صفائی مہم عوام کو صحت افزا ماحول کی فراہمی کی جانب ایک اور قدم ہے۔

صرف آلائشیںاٹھاکر ڈمپنگ پوائنٹ پر منتقل کرنا ہی صفائی نہیں بلکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ رہائشی، کاروباری اور عوامی اجتماع کے مقامات کو مستقل بنیادوں پر صاف ستھرا رکھا جائے، شہریوں کو آلائشوں سے پاک ماحول فراہم کرنے کیلیے ٹائون کے ہر ملازم نے مثبت کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ عید کے پہلے روز تقریباً ڈیڑھ لاکھ جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگایا گیا، جبکہ دوسرے دن 70 ہزار اور عید کے تیسرے رو ز تقریباً 30 ہزار آلائشوں کو تلف کیا گیا اور یہ سب کچھ ٹاون افسران و ماتحت عملے کی انتھک محنت کے باعث ممکن ہوا۔ انہوں نے سینی ٹیشن اور وہیکل ڈپارٹمنٹ کے عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ آئندہ بھی روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے کاموں کو مزید بہتر بنایا جائے۔ ایڈمنسٹریٹر نے حیدرآباد کے عوام سے اپیل کی کہ وہ شہر کو صاف رکھنے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

مقبول خبریں