غازی عبدالقیوم شہید عوام اہلسنّت کے ہیرو ہیں محمد شاہد غوری

شہید عوام اہلسنّت کے ہیرو ہیں ہم انھیں تا قیامت خراج عقیدت پیش کرتے رہیں گے.


Staff Reporter October 31, 2012
شہید عوام اہلسنّت کے ہیرو ہیں ہم انھیں تا قیامت خراج عقیدت پیش کرتے رہیں گے.

پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ عاشقان رسول نے ہمیشہ شان رسالتؐ میں توہین کے مرتکبین کو واصل جہنم کرکے حرمت رسولؐ کے تحفظ کا دینی فریضہ ادا کرکے صحابہ کرامؓ کی سنت کو زندہ رکھا ہے۔

غازی عبدالقیومؒشہید عوام اہلسنّت کے ہیرو ہیں ہم انھیں تا قیامت خراج عقیدت پیش کرتے رہیں گے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے میوہ شاہ قبرستان میں غازی عبدالقیوم خانؒ شہید کے سالانہ عرس کے موقع پر مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی کے بعد پاکستان سنی تحریک کے عہدے داروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،شاہد غوری نے کہا کہ دنیا کی سپر طاقت کو بھی یہ ہمت نہیں کہ وہ کھلے عام شان رسالتؐ میں بے ادبی کا کوئی پہلو نکالے۔