فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ کی کامیابی سے دپیکا اونچی اڑان اڑنے لگیں

ڈمپل گرل نے فلم کی کامیابی کے بعد فلموں میں کام کرنے کے معاوضے میں اضافہ کردیا ہے


ویب ڈیسک January 06, 2016
ڈمپل گرل نے فلم کی کامیابی کے بعد فلموں میں کام کرنے کے معاوضے میں اضافہ کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD: بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈو کون نے فلم ''باجی راؤ مستانی'' کی کامیابی کے بعد فلموں میں کام کرنے کے معاوضے میں اضافہ کردیا ہے۔

بالی ووڈ میں سب سے زیادہ کمائی اور نمبر ایک اداکارہ کے لیے سرد جنگ ہمیشہ سے ہی جاری رہی ہے جس کے باعث اداکاراؤں کے آپس میں تعلقات بھی کشیدہ رہے ہیں جس کی وجہ سے فلم نگری کی کئی اداکاراؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے سے انکار تک بھی کیا ہے جب کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور کنگنا رناوت میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ کے لیے سرد جنگ ہمیشہ سے ہی جاری رہی ہے تاہم اب فلم ''باجی راؤ مستانی'' کی کامیابی نے دپیکا پڈوکون کو اپنے معاوضے کے معاملے پر سبقت کا موقع دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم''باجی راؤ مستانی'' کی کامیابی نے دپیکا پڈوکون کے تیور آسمان پر چڑھا دیئے ہیں جس کے بعد انہوں نےفلموں میں کام کرنے کا معاوضہ 9 کروڑ سے بڑھاتے ہوئے 15 کروڑ کردیا ہے جب کہ اداکارہ کنگنا رناوت فلموں میں کام کا معاوضہ 11 کروڑ وصول کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ''باجی راؤ مستانی'' میں اداکار رنویر سنگھ ، اداکارہ دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔