امیتابھ بچن رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے ’’بہترین اداکار‘‘ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

شاہ رخ خان کو ’’پاپولر چوائس‘‘ کیٹیگری میں’’ بہترین اداکار‘‘ اوررشی کپور کو ’’لائف ٹائم اچیومنٹ‘‘ ایوارڈ دیا گیا۔


ویب ڈیسک January 09, 2016
شاہ رخ خان کو ’’پاپولر چوائس‘‘ کیٹیگری میں’’ بہترین اداکار‘‘ اوررشی کپور کو ’’لائف ٹائم اچیومنٹ‘‘ ایوارڈ دیا گیا۔ فوٹو:بشکریہ انڈین ایکسپریس

KARACHI: بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور شوخ وچنچل اداکار رنویر سنگھ نے '' بہترین اداکار'' جب کہ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون نے 'بہترین اداکارہ'' کا ایوارڈ اپنے نام کرلیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں ''اسکرین ایوارڈ 2016'' کی تقریب منعقد کی گئی جس میں بالی ووڈ کے نامور اداکاروں سمیت ممتاز شخصیات نے شرکت کی، تقریب میں بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کو فلم'' پیکو''اور نوجوان اداکار رنویر سنگھ کو فلم ''باجی راؤ مستانی'' میں بہترین اداکاری پر ''بہترین اداکار'' کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون کو فلم ''پیکو '' میں شاندار اداکاری پر ''بہترین اداکارہ'' کے ایوارڈ سے نوازا گیا یہی نہیں بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کو ''لائف ٹائم اچیومنٹ'' ایوارڈ دیا گیا۔

اسکرین ایوارڈ 2016 کی تقریب میں بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو ''پاپولر چوائس'' کیٹیگری میں بہترین اداکار اور دپیکا پڈوکون کو ''بہترین اداکارہ'' کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ بالی ووڈ کی کامیاب ترین شاہ رخ خان اور کاجول کی جوڑی نے ''بہترین جوڑی'' کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔