فائربریگیڈ کو جدید خطوط پر استوار کیا جائیگا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ

محکمے کے پاس فائر ٹینڈرز کی تعداد34 ہے جبکہ 8 نئے فائر ٹینڈرز خریدے جارہے ہیں


Staff Reporter November 01, 2012
کراچی میں 22 فائر اسٹیشن ہیں جبکہ آبادی کے اعتبار سے 200 فائر اسٹیشنوں کی ضرورت ہے. فوٹو : فائل

STOCKHOLM: بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے کہا ہے کہ محکمہ فائر بریگیڈ کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا اور نئے آلات کی خریداری اور محکمے کو بتدریج اپ گریڈ کیا جائے گا۔

یہ بات انھوں نے محکمہ فائر بریگیڈ کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں گزشتہ ہفتے مختلف فیکٹریوں میں لگنے والی آگ پر تشویش کا اظہار کیا گیا،اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز ڈاکٹرشوکت زمان، ڈائریکٹر مشینری پول نعمان ارشد، چیف فائر آفیسر احتشام الدین، مختلف فائر اسٹیشنوں کے اسٹیشن آفیسرز اور دیگر افسران بھی موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید نے کہا کہ کراچی میں 22 فائر اسٹیشن ہیں جبکہ آبادی کے اعتبار سے 200 فائر اسٹیشنوں کی ضرورت ہے، محکمے کے پاس فائر ٹینڈرز کی تعداد34 ہے جبکہ 8 نئے فائر ٹینڈرز خریدے جارہے ہیں۔

جس کے بعد فائر ٹینڈر کی تعداد 40ہوجائے گی جو کراچی کی بڑھتی ہوئی آبادی اور پھیلائو کے اعتبار سے نہ ہونے کے برابر ہے، انھوں نے کہا کہ کراچی میں 6 صنعتی زون قائم ہیں جبکہ 13 مختلف ادارے کراچی کا انتظامی کنٹرول سنبھالے ہوئے ہیں لیکن بلدیہ عظمیٰ کراچی تمام ہی علاقوں میں فائر سروس کی سہولت مہیا کر رہی ہے۔