گزری پولیس مقابلہ مبینہ ڈاکو کی ہلاکت کے خلاف درخواست پر ایس ایچ اوکونوٹس

ذکریا تعلیم یافتہ تھا جس کا جرائم سے کوئی تعلق نہیں تھا، پولیس نے جعلی مقابلے میں قتل کیا،اہل خانہ کا بیان


ویب ڈیسک January 14, 2016
عدالت نے علاقہ ایس ایچ او کو 16 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیئے ہیں:فوٹو:فائل

KARACHI: عدالت نے گزشتہ ماہ گزری میں پولیس مقابلے کے دوران مبینہ ڈاکو کی ہلاکت کے خلاف درخواست پر متعلقہ ایس ایچ او سے جواب طلب کرلیا ہے۔

کراچی سٹی کورٹ میں سیشن عدالت کے روبرو گزشتہ ماہ گزری میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے زکریا کے اہل خانہ کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔ جس میں زکریا کے گھر والوں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ان کے بیٹا مجرم نہیں تھا ، وہ تعلیم یافتہ اور بیرون ملک ملازمت کرتا تھا ، پولیس نے اسے لیاری سے تعلق ہونے کی پاداش میں قتل کیا اور پھر اسے مقابلہ قرار دے دیا۔ عدالت نے مدعیان کا موقف سننے کے بعد متعلقپ ایس ایچ او کو نوٹس ھاعری کرتے ہوئے 16 جنوری تک سماعت ملتوی کردی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ زکریا اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا اور اس کی فائرنگ کے بعد ہی پولیس نے جوابی کارروائی کی تھی۔