وعدہ کرتے ہیں کراچی کے شہریوں کے مسائل حل کریں گے،نامزد مئیروسیم اختر

ویب ڈیسک  جمعرات 14 جنوری 2016
ہم اختیارات کے لیے کراچی کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر جدو جہد کریں گے، رہنما ایم کیو ایم ، فوٹو؛ فائل

ہم اختیارات کے لیے کراچی کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر جدو جہد کریں گے، رہنما ایم کیو ایم ، فوٹو؛ فائل

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے نامزد میئرکراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ شہر قائد کے باسیوں سے وعدہ کرتے ہیں کہ ان کے مسائل حل کریں گے جس کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔  

کراچی  کے ضلع شرقی سے کامیاب ہونے والے چئیرمین اورایم کیو ایم کے نامزد مئیر کراچی وسیم اخترنے حلف برداری کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں اوروعدہ کرتا ہوں کہ شہرقائد کے باسیوں کے تمام مسائل کو حل کریں گے لیکن ابھی تک منتخب نمائندوں کو اختیارات نہیں دیئے گئے، ہم اختیارات کے لیے کراچی کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر جدو جہد کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کے لیے سیاسی وابستگی سے بالا ترہوکرسوچنا پڑے گا،کراچی کی دیگر جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا اور ہم سب کو ساتھ ہی لیکرچلیں گے۔

نامزد میئر کراچی کا کہنا تھا کہ میں تمام سیاسی جماعتوں کو عوامی مسائل کے حل کےلیے مل کر چلنے کی پیش کش کرتا ہوں اور اپیل کرتا ہوں کہ عوام کے منتخب کردہ نمائندوں کو مکمل اختیارات جلد دیئے جائیں، مجھے امید ہے کہ تمام سیاسی رہنما اس مشن میں ہمارا ساتھ دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔