آلو کی ریکارڈ 371 ملین ٹن پیداوارمتوقع

قیمتیں کم،روس، سری لنکا و ترکی کو برآمدات میں اضافہ ہوگا، سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی


Khususi Reporter January 15, 2016
قیمتیں کم،روس، سری لنکا و ترکی کو برآمدات میں اضافہ ہوگا، سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی فوٹو: فائل

QUETTA: وفاقی سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سیرت اصغر نے کہا ہے کہ آلو کی ریکارڈ پیداوارسے کثیر زرمبادلہ کمانے کی امید ہے.

تازہ اعدادوشمار کے مطابق آلو کی پیداوار 3.71ملین ٹن ہو گی، روس، ترکی اور سری لنکا میں بڑی مقدار میں آلو برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔

ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ پنجاب میں 3550 ہزار ٹن، سندھ میں4.5ہزار ٹن، خیبرپختونخوا میں 126.9 ہزار ٹن اور بلوچستان میں 35ہزار ٹن آلو کی پیداوار متوقع ہے، ریکارڈ پیداوار سے نہ صرف مقامی قیمتیں کم رہیں گی بلکہ کثیر زرمبادلہ بھی کمایا جا سکے گا، روس، سری لنکا اور ترکی کو آلو کی برآمدات میں اضافے کی توقع ہے۔

مقبول خبریں