محکمے میں کالی بھیڑوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا آئی جی سندھ

کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی،غلام حیدرجمالی


ویب ڈیسک January 15, 2016
کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی،غلام حیدرجمالی فوٹو:فائل

KARACHI: آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا کہنا ہے کہ محکمے میں کالی بھیڑوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

گارڈن ہیڈ کوارٹرمیں پولیس اہلکاروں اوران کے اہلخانہ کے لیے 3 روزہ میڈیکل کیمپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی کا کہنا تھا کہ قیام امن کے لئے اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور محکمے میں کسی صورت کالی بھیڑوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرتے ہوئے پولیس اسپتالوں کو مزید بہتربنایا جائے گا۔