غیرت کے نام پروالدین نے اپنی بیٹی کو تیزاب پھینک کر قتل کر دیا

لڑکی کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا اور وہ 70 فیصد جل چکی تھی


AFP November 01, 2012
لڑکی کی بڑی بہن نے اس واقعے کی اطلاع پولیس کو دی اور کہا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کریں۔ فوٹو: فائل

آزاد کشمیر میں والدین نے غیرت کے نام پر اپنی 15 سال کی بیٹی پر تیزاب پھینک کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کا والد اپنی بیٹی کے کردار پر شک کرتا تھا اور اس نے اسے کسی لڑکے ساتھ گھومتے ہوئے دیکھا تو وہ طیش میں آگیا اوربیوی کے ساتھ مل کر اس پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ بری طرح جھلس گئی۔ لڑکی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔

کوٹلی اسپتال کے ڈاکٹر محمد جہانگیر نے لڑکی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسے انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا اور وہ 70 فیصد جل چکی تھی۔

لڑکی کی بڑی بہن نے اس واقعے کی اطلاع پولیس کو دی اور کہا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کریں۔ پولیس نے لڑکی کے والدین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مقبول خبریں