سائیں سرکارنے بے نظیربھٹو کا مزار تعمیر کرنے والے ٹھیکیدارکو بھی نہ بخشا

بے نظیربھٹو کا مزار تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار نے 84 لاکھ روپے ادا نہ کئے جانے پرہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔


ویب ڈیسک January 19, 2016
بے نظیربھٹو کا مزار تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار نے 84 لاکھ روپے ادا نہ کئے جانے پرہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ فوٹو:فائل

KARACHI: حکومت سندھ نے بے نظیر بھٹو کا مزار تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار کو بھی نہ بخشا اور عدم ادائیگی پر ٹھیکیدار نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کی شہید چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کا مزارتعمیرکرنے والے ٹھیکیدارمحمد رکھیل شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے بے نظیرکے مزاراورڈسٹرکٹ کورٹ کشمورکی تعمیرکا ٹھیکہ دیا تھا جسے مقررہ مدت میں پورا کردیا گیا لیکن اس کے باوجود حکومت نے ابھی تک ایک دھیلا بھی نہیں دیا اور حکومت پر84 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔

دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سے رقم کی ادائیگی نہ کئے جانے کے خلاف ٹھیکیدارنے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا اور اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ سندھ حکومت سے رقم دلوائی جائے۔