حکومتی احکامات نظر انداز گنے کی کرشنگ شروع نہ ہوسکی

شوگر ملوں نے تاحال بوائلر بھی اسٹارٹ نہیں کیے، کاشتکاروں کا احتجاج، کارروائی کا مطالبہ


Nama Nigar November 02, 2012
شوگر ملوں نے تاحال بوائلر بھی اسٹارٹ نہیں کیے، کاشتکاروں کا احتجاج، کارروائی کا مطالبہ، فوٹو : فائل

سندھ حکومت کے احکامات کے باوجود ضلع کی شوگر ملوں نے کرشنگ سیزن کا آغاز نہیں کیا۔

آبادگاروں کا احتجاج، خلاف ورزی کرنے والے ملز مالکان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے بھر کی شوگر ملز کو یکم نومبر سے کرشنگ سیزن کے آغآز کا حکم دیا تھا مگر دیگر شوگر ملز مالکان کی طرح نوابشاہ ضلع میں واقع النور شوگر ملز، سکرنڈ شوگر ملز اور حبیب شوگر ملز نے بھی کرشنگ کا آغاز نہیں کیا۔ دوسری جانب نواب شاہ ضلع کے آبادگاروں شاہ نواز رند، ممتاز رند، محمد حاکم خاصخیلی، صالح بلو اور دیگر نے بتایا کہ ملز مالکان نے ابھی تک بوائلرز بھی آن نہیں کیے ہیں کیونکہ بوائلرز کھولنے میں بھی 15 دن لگ جاتے ہیں۔

آبادگاروں نے مطالبہ کیا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے ملز مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اگر ملز نے کرشنگ سیزن کا آغاز نہیں کیا تو گندم کی کاشت میں پریشانی ہوگی، دوسری جانب کوشش کے باوجود حبیب شوگر ملز کے جنرل منیجر سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

مقبول خبریں