معدنی وسائل سے استفادہ کرکے معیشت کو فروغ دیا جا سکتا ہے شہبازشریف

چنیوٹ کے ذخائر ملک کی ترقی میں بہترین کردارادا کرسکتا ہے،وزیراعلی پنجاب


ویب ڈیسک January 22, 2016
چنیوٹ کے ذخائر ملک کی ترقی میں بہترین کردارادا کرسکتا ہے،وزیراعلی پنجاب۔ فوٹو:فائل

KARACHI: وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معدنی وسائل سے استفادہ کرکے معیشت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت معدنی وسائل سے متعلق اجلاس میں جرمنی، برطانیہ اورچین کے ماہرین نے شرکت کی۔ اس موقع پرچنیوٹ میں معدنی ذخائر کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جب کہ اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ چنیوٹ کے ذخائر ملک کی ترقی میں بہترین کردارادا کرسکتا ہے۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ محکمہ معدنیات کو معدنی وسائل سے استفادے کے لیے جدید تقاضوں کے مطابق فعال اورموثرکردارادا کرنا ہے جب کہ معدنی وسائل سے استفادہ کرکے معیشت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔