میٹرک کے ضمنی امتحان میں جعلی امید وارپکڑاگیا

ناظم امتحانات نعمان احسن نے گلبرگ ٹائون میں امتحانی مرکز کا دورہ کرکے نقل کا مواد برآمدکیا


Staff Reporter November 03, 2012
میٹرک کے ضمنی امتحان میں گلشن اقبال کے ایک امتحانی مرکز پراسپیشل ویجیلنس ٹیم کے ممبران نے ایک امید وار کوکسی اورکی جگہ امتحان دیتے ہوئے پکڑا. فوٹو: فائل

PESHAWAR: میٹرک کے ضمنی امتحان میںگلشن اقبال سے جعلی امیدوار پکڑا گیا ،چیئرمین بورڈ نے گلبرگ ٹائون میں امتحانی مرکزکا دورہ نگراں تبدیل کرنیکا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے مطابق میٹرک کے ضمنی امتحان میں گلشن اقبال کے ایک امتحانی مرکز پراسپیشل ویجیلنس ٹیم کے ممبران نے ایک امید وار کوکسی اورکی جگہ امتحان دیتے ہوئے پکڑا، علاوہ ازیں چئیرمین بورڈ فصیح الدین خان اورناظم امتحانات نعمان احسن نے گلبرگ ٹائون میں امتحانی مرکز کا دورہ کرکے نقل کا مواد برآمدکیا اور نگراں کمرہ امتحان کو تبدیل کرنیکا حکم دیا۔