کورنگی روڈ پر ٹریفک حادثے میں معمر شخص ہلاک

حادثے کا ذمے دار ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا


Staff Reporter November 03, 2012
کورنگی روڈ پر کالا پل کے قریب نجی میڈیکل سینٹر کے سامنے تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے معمر شخص ہلاک ہوگیا۔ فوٹو: فائل

ڈیفنس میں ٹریفک حادثے میں معمر شخص ہلاک ہوگیا ، متوفی کی فوری طور پر شناخت نہ ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقے کورنگی روڈ پر کالا پل کے قریب نجی میڈیکل سینٹر کے سامنے تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے معمر شخص ہلاک ہوگیا ، حادثے کا ذمے دار ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

متوفی کی لاش فوری طور پر ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی ، فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی،پولیس نے تلاش ورثا کی غرض سے لاش ایدھی سرد خانے میں رکھوادی ہے ۔