حکومت محرم میں سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائےمولانا صادق تقوی

محرم میں مجالس وجلوس عزا کی مانیٹرنگ کیلیے وحدت ہائوس میں سیل کے قیام کاا علان.


Staff Reporter November 03, 2012
محرم میں مجالس وجلوس عزا کی مانیٹرنگ کیلیے وحدت ہائوس میں سیل کے قیام کاا علان. فوٹو: فائل

مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکریٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی نے کہا ہے کہ شہر کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ میں سیکیورٹی اداروں میں شامل کالی بھیڑیں ملوث ہیں۔

حکومت محرم الحرام سے قبل سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنائے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے وحدت ہائوس کراچی میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، انھوں نے کہا کہ شہر قائد میں جاری دہشت گردی ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری نے معاشی حب کراچی کی کمرتوڑ دی ہے ۔

دریں اثنا انھوں نے محرم الحرام سے قبل شہر بھر میں ہونے والی مجالس وجلوس عزا کی مانیٹرنگ کیلیے وحدت ہائوس انچولی میں تحفظ عزاداری سیل کے قیام کاا علان کیا جس کی نگرانی مولانا صادق رضا تقوی ، مولانا محمد حسین کریمی، آصف صفوی اور اصغر عبا س زیدی کریں گے جبکہ مجلس و حدت مسلمین کے کارکنان 24گھنٹے اپنی خدمات انجام دیں گے۔