ڈی این اے لیبارٹری کا افتتاح رواں ماہ کیا جائیگانادیہ گبول

کوآرڈی نیٹرانسانی حقوقکی کاوشوں سے لیب کا تصور حقیقت میںبدل گیا ،ڈاکٹر عمر.


Staff Reporter November 03, 2012
فارنسک سے متعلق سرٹیفکیٹ کورسز کا بھی اہتمام کیا جائے گا، کو کب زبیری ۔ فوٹو: فائل

ترکی کی کمپنی فارنسک پیپلز، ڈائو میڈیکل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزاور محکمہ انسانی حقوق سندھ کے اشتراک سے کراچی میںقائم کی جانے والی ڈی این اے ٹیسٹ لیبارٹری کا افتتاح رواں ماہ کیا جائے گا۔

یہ بات کوآرڈی نیٹر برائے انسانی حقوق سندھ نادیہ گبول نے جمعہ کو مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،انھوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ،خصوصاً عورتوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات میں ناکافی ثبوت کے باعث انصاف کی فراہمی میں رکاوٹیں درپیش ہیں اور ناکافی سہولیات کے سبب متاثرین کو انصاف کے حصول کے لیے طویل انتظار کرنا پڑتا ہے اور بعض اوقات ثبوت کی عدم دستیابی کے باعث ملزمان کو قانون کے مطابق سزائیں نہیں مل پاتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ڈائویونیورسٹی اوجھا کیمپس میں قائم کی جانے والی اس لیباریٹری میں فارنسک سے متعلق تمام سہولیات میسر ہو نگی، جس سے نہ صرف سندھ بلکہ بلوچستان و دیگر صوبوں میں رہنے والوں کو بھی سہولت میسر ہوجائے گی، اس موقع پر ڈائویونیورسٹی کے پرووائسںچانسلر ڈاکٹر عمر فاروق نے نادیہ گبول کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشوں سے اس لیب کا تصور حقیقت میںبدل گیا، ترکی کی فرم میسرز فارنسک پیپلز کے جنرل منیجر کو کب زبیری نے کہا ہے کہ فارنسک سے متعلق مختلف سرٹیفکیٹ کورسز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔