ایشوریا رائے بچن کی فرانسیسی صدر سے ملاقات

فرانسیسی صدر سے ملاقا ت کرنیوالوں میں ڈیزائنر ریتو بیری اور منیش اروڑا بھی شامل تھے، ذرائع


Showbiz Desk January 27, 2016
فرانسیسی صدر سے ملاقا ت کرنیوالوں میں ڈیزائنر ریتو بیری اور منیش اروڑا بھی شامل تھے، ذرائع فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے گزشتہ روز فرانسیس صدر فرانسسکو ہالینڈ سے ملاقات کی یہ ملاقات ایک خصوصی ظہرانے پر ہوئی اس موقع پر اداکارہ نے بنارسی ساڑھی پہن رکھی تھی۔

بالی ووڈ اداکارہ نے فرانسیسی صدر سے ملاقات کے موقع پر کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر ہونیوالے تجربات سے آگاہ کیا ۔

ذرائع کے مطابق ایشوریا رائے جب ظہرانے میں شرکت کے لیے پہنچیں تو فرانسیسی صدر نے انکا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا جبکہ اداکارہ کو ان کی فلم انڈسٹری میں شاندار خدما ت کے اعتراف میں فرانس کا اعلٰی سول اعزاز نائٹ آف دی آرڈر آف ارٹس اینڈ کلچر سے نوازا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانسیسی صدر سے ملاقا ت کرنیوالوں میں ڈیزائنر ریتو بیری اور منیش اروڑا بھی شامل تھے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے