کوئٹہ میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکارشہید

پولیس اہلکار موٹرسائیکل پر گشت کررہے تھے کہ نامعلوم افراد ان پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے


ویب ڈیسک January 28, 2016
سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ فوٹو:فائل

سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موٹرسائیکلوں پر گشت کرنے والے 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں 4 پولیس اہلکارموٹرسائیکل پرگشت کررہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پرفائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکارموقع پرہی شہید جب کہ زخمی ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسزنےعلاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔