بھارت میں غیرملکی سیاح مثالی سیلفی کے چکرمیں کنویں میں جاگری

لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت خاتون کوکنویں سے نکالا تاہم وہ محفوظ رہیں


ویب ڈیسک January 30, 2016
لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت خاتون کوکنویں سے نکالا تاہم وہ محفوظ رہیں۔:فوٹو : فائل

FAISALABAD: سیلفی لینے کے جنون اوراس کے بعد اُسے سوشل میڈیا کی زینت بنانے کے شوق نے ہرشخص کو پاگل بنا رکھا ہے اوراس جنون کومنطقی انجام دینے کے لیے نہ توعمرکی تمیز رہی اورنہ جگہ کی لہٰذا بعض اوقات ''مثالی سیلفی''کا شوق نقصا ن بھی پہنچاتا ہے ایسا ہی کچھ بھارت میں ہوا جہاں خاتون سیلفی کے چکرمیں کنویں میں جاگری۔

گجرات کے شہرجونا گڑھ میں آسٹریلوی سیاح خاتون مثالی سیلفی لینے کے چکرمیں اچانک کنویں میں جا گریں ۔ خاتون کی چیخیں سن کرلوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت خاتون کوکنویں سے نکالا تاہم وہ محفوظ رہیں۔

واضح رہے کہ سیلفی کے اس بڑھتے ہوئے خطرناک جنون کے باعث سال 2015 میں 12 سے زائد افراد خطرناک طریقے سے سیلفی لیتے ہوئے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔