ملیر ہالٹٹریفک حادثے میں نوجوان ہلاک

متوفی نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا اور ملازمت پر جارہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا.


Staff Reporter November 04, 2012
متوفی نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا اور ملازمت پر جارہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا. فوٹو: فائل

KARACHI: ملیر ہالٹ کے قریب حادثے میں نوجوان ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق الفلاح کے علاقے ملیر ہالٹ میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 28 سالہ ملک افتخار ولد ملک ذوالفقار ہلاک ہوگیا جبکہ حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، متوفی کی لاش فوری طور پر جناح اسپتال پہنچائی گئی۔

الفلاح پولیس کے مطابق متوفی نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا اور ملازمت پر جارہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔