3 نومبر2007 کے اقدامات کیخلاف وکلا کا یوم سیاہ عدالتوں کا بائیکاٹ

وکلا کی جانب سے عدالتوںکے بائیکاٹ کے سبب سٹی کورٹ کی راہ داری سنسان ہے۔


Staff Reporter November 04, 2012
وکلا کی جانب سے عدالتوںکے بائیکاٹ کے سبب سٹی کورٹ کی راہ داری سنسان ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

کراچی کے وکلا نے سابق صدر پرویز مشرف کے3نومبر2007کے غیرقانونی اقدام کے خلاف یوم سیاہ منایا اور تمام ماتحت عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا۔

وکلا احتجاجاً عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے، وکلا نے بازورں پر سیاہ پٹیاں باندھی اور عدالتوں کے احاطے میں ریلی نکالی، اس موقع پر شدید احتجاج کیا، نعرے بازی بھی کی گئی تھی، وکلا کے عدالتی بائیکاٹ کے باعث ملیر ڈسٹرکٹ کورٹس ، سٹی کورٹ ، صوبائی و وفاقی خصوصی عدالتوں میں زیر سماعت ہزاروں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی، جیل حکام نے بھی قیدیوں کو پیشی کیلیے نہیں بھیجا تھا، اس موقع پر سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم تھانوں میں گرفتار کیے گئے ملزمان کو پولیس نے ریمانڈ حاصل کرنے کیلیے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالتوں میں پیش کیا اور انکا ریمانڈ بھی حاصل کیا تھا۔