تیسری شادی کی اجازت نہ دینے پراہلکار نے اہلیہ کوجلادیا

سعود آبادکا رہائشی پولیس اہلکار ابوالحسن اہلیہ کوجھلسی ہوئی حالت میںاسپتال لایا.


Staff Reporter November 04, 2012
پولیس نے خاتون کے بیان کے بعد اسپتال سے ہی ملزم پولیس اہلکارکوگرفتارکرلیا. فوٹو: فائل

SUKKUR: سعود آباد پولیس نے تیسری شادی رچانے کے چکر میںدوسری بیوی کو جلانے والا پولیس اہلکارگرفتارکرلیا۔

ملزم خودہی اپنی اہلیہ کو لیکر اسپتال پہنچا تاہم اہلیہ کے بیان کے بعد ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی، تفصیلات کے مطابق سعود آباد کے علاقےB ایریا ملیرکالونی میںرہائش پذیر ابوالحسن اہلیہ توقیرفاطمہ کوشدید جھلسی ہوئی حالت میں لیکرسول اسپتال پہنچا جہاں اس نے بیان دیا کہ وہ گھرسے باہر تھا،اہل محلہ نے اسے بتایا کہ اس کے گھر میںآگ لگ گئی اور اس کی اہلیہ جھلس گئی ہے جس پر وہ فوری طور پر اسے لیکر اسپتال پہنچا۔

اسی اثنا میں علاقہ پولیس بھی اسپتال پہنچ گئی اور خاتون سے بیان لیا،خاتون توقیر فاطمہ نے پولیس کو بتایا کہ اسے اس کے شوہر ابوالحسن نے پٹرول چھڑک کر آگ لگائی،وہ اپنے شوہر کی دوسری اہلیہ ہے اور اس کا شوہر تیسری شادی کرنا چاہتا ہے جس پر وہ نہیں مانی اور مزاحمت کررہی تھی لیکن اس کے شوہر نے طیش میں آکر اس پر پٹرول چھڑک کر جان سے مارنے کی کوشش کی، بیان کے فوری بعد پولیس نے اسپتال کے گیٹ سے ہی ملزم ابوالحسن کو فوری طور پر گرفتارکرلیا۔

سعود آباد پولیس نے توقیر فاطمہ کی مدعیت میں مقدمے کے تحت درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم میمن گوٹھ تھانے میں بطورسپاہی تعینات ہے،ملزم کی دونوں بیویوں کے درمیان بھی آئے روز لڑائی جھگڑے رہتے تھے اور وقوعہ کے وقت بھی ملزم کی اپنی دوسری اہلیہ توقیرفاطمہ سے تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی بھی ہوئی تھی،پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔