تلہار کارکی ٹکرسے 10 سالہ لڑکاہلاک5افرادزخمی

عاصم کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا،جمیل اور نیاز حیدرآباد اسپتال منتقل.


Numainda Express November 05, 2012
عاصم کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا،جمیل اور نیاز حیدرآباد اسپتال منتقل. فوٹو: فائل

تلہار کے قریب ٹریفک حادثات میں ایک بچہ ہلاک 5 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق تلہار، بدین روڈ پر تیزرفتار کارنے 10سالہ عاصم کوکچل کرہلاک کردیا۔لاش گھر پہنچنے پرکہرام مچ گیا۔تلہار کے قریب 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں رشید، منیر آرائیں، جمیل قمبرانی، نیاز جت اورکاسو قمبرانی شدید زخمی ہوگئے جنھیں تلہار اسپتال لایا گیا ۔جمیل اورنیاز کوتشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کردیاگیا۔