ڈوپنگ کا خاتمہ فیڈرر زیادہ بلڈ ٹیسٹ لیے جانے کے حامی

ٹینس کے کھیل کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے یہ عمل بہت اہم ہے، سوئس ٹینس ماسٹر


Sports Desk November 06, 2012
ٹینس کے کھیل کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے یہ عمل بہت اہم ہے، سوئس ٹینس ماسٹر فوٹو: فائنل

سوئس ٹینس ماسٹر راجرفیڈرر نے کھیل کو ڈوپنگ سے پاک رکھنے کیلیے زیادہ سے زیادہ بلڈ ٹیسٹ لینے کی تجویزکو درست قرار دے دیا۔

17 مرتبہ کے گرینڈ سلم چیمپئن نے اس خیال کا اظہار پیر کو شروع ہونے والے اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز کے موقع پر کیا، برطانوی ٹینس پلیئر اینڈی مرے نے گذشتہ ہفتے پیرس ماسٹرز کے دوران اس معاملے پر بات کی تھی، انھوں نے تجویز پیش کی تھی کہ ایونٹ کے باہر بھی پلیئرز کے بلڈ ٹیسٹ کیے جانے چاہئیں، ورلڈ ٹور فائنلز میں اعزاز کا دفاع کرنے والے فیڈرر کا کہنا ہے کہ اسکاٹش پلیئر کی بات میں دم ہے، پریس کانفرنس میں سوئس اسٹار نے کہا کہ میں خود محسوس کرتا ہوں کہ میرا بلڈ ٹیسٹ بھی گذشتہ8 برس قبل کے مقابلے میں اس مرتبہ کم ہوا۔

میں نہیں جانتا کہ اس کی اصل وجوہات کیا ہیں اور ہمارے ٹیسٹ کیوں کم کیے گئے، کھیل کو صاف ستھرا رکھنے کیلیے یہ عمل بہت کلیدی ہے، ہم اس بابت اچھی تاریخ رکھتے اور میں چاہتا ہوں کہ ہمیں اپنے راستے پر گامزن ہی رہنا چاہیے، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی ویب سائٹ پرموجود اعداد وشمارکے مطابق 2011 کے پروفیشنل گیم میں ایونٹ کے سوا صرف21 بلڈ ٹیسٹ لیے گئے ہیں، اس کے برعکس اسی برس سائیکلنگ گورننگ باڈی نے3314 آئوٹ آف کمپی ٹیشن ٹیسٹ کیے، دوسری جانب راجرفیڈرر نے بطور نمبرون پلیئر دوسرے سیزن کا اختتام کرنے پر سربیا کے نووک جوکووک کو سراہا، انھوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ اصل نمبرون کون ہے اور یہ اعزاز نووک کو ہی جانا چاہیے، میں نہیں سمجھتا کہ اس میں کوئی دوسری رائے ہوسکتی ہے،آپ محض اتفاق سے نمبرون پوزیشن حاصل نہیں کرسکتے، اگلے دو ماہ میں صورتحال تبدیل ہوسکتی ہے لیکن فی الوقت وہ ہی دنیا کے نمبرون پلیئر ہیں۔