حیدرآباد دہشت گردی کی تحقیقات کیلیے خصوصی ٹیم تشکیل

4 دن میں 7 افراد قتل،جلیل الرحمان قتل کے مرکزی ملزم سمیت 4 افراد کی گرفتاری کا دعویٰ .


Numainda Express November 07, 2012
4 دن میں 7 افراد قتل،جلیل الرحمان قتل کے مرکزی ملزم سمیت 4 افراد کی گرفتاری کا دعویٰ . فوٹو: فائل

ISLAMABAD: حیدرآباد میں گزشتہ 4 روز میں 7 افراد کے قتل پر ایس ایس پی نے تحقیقات کے لیے ایس پی سٹی امجد احمد شیخ کی سربراہی میں سینئر پولیس افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق سابق حق پرست ناظم حیدرآباد سٹی جلیل الرحمان کے قتل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس نے دائودی بوہرہ جماعت کے 2 افراد کے قتل کا ایک اہم ملزم اور حیدر چوک پر بزم مناقب غوث الوریٰ کے دفتر میں فائرنگ سے 3 افراد کے قتل کے واقعہ میں 2 مشکوک ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن سے نامعلوم مقام پر تفتیش جاری ہے۔