ٹرانسپورٹ کرایے کم نہ کیے جانے کے خلاف پٹیشن دائر

سندھ ہائیکورٹ کا سیکریٹری ٹرانسپورٹ و دیگر افسران کو نوٹس ،8 نومبر کو جواب طلب.


Numainda Express November 07, 2012
سندھ ہائیکورٹ کا سیکریٹری ٹرانسپورٹ و دیگر افسران کو نوٹس ،8 نومبر کو جواب طلب. فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ نے سی این جی کی قیمت 30 روپے کم کیے جانے کے باوجود ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہ کرنے کے خلاف سچل اعوان ایڈوکیٹ کی پٹیشن پر سیکریٹری ٹرانسپورٹ، سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹر اتھارٹی، ایس ایس پی حیدرآباد، جامشورو اور دادو کو8 نومبر کو جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔

پٹیشن میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ سی این جی کی قیمیت کم ہونے کے باوجود خیر پور ناتھن شاہ کا کرایہ 2سو روپے سے بڑھا کر3 سو روپے کردیا گیا ہے جبکہ اکثر مالکان نے پریشر کم آنے کا بہانہ بنا کر سی این جی اسٹیشن بند کردیے ہیں، پٹیشن میں عدالت عالیہ سے انصاف کی اپیل کی گئی ہے۔