نابالغ بچوں کے حقوق کے حوالے سے اجلاس اسلام آباد میں طلب

اجلاس8 نومبر کو ہوگا، اگلے روز ہونیوالے اجلاس میں یونیسف کے حکام شریک ہونگے.


Staff Reporter November 07, 2012
اجلاس8 نومبر کو ہوگا، اگلے روز ہونیوالے اجلاس میں یونیسف کے حکام شریک ہونگے. فوٹو: گوگل

نابالغ بچوں کے حقوق کے حوالے سے ایک اہم اجلاس پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے۔

جس کی صدارت وزیراعظم کی اسپیشل مشیر شہناز وزیر علی کریں گی ، اجلاس میں چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان ، فاٹا اور آزاد جموں و کشمیر کے متعلقہ حکام کو طلب کیا گیا ہے، سندھ سے سوشل ویلفیئر ، داخلہ ، صحت کو بریفنگ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ محکمہ صحت کو لاڑکانہ کے ایک اسپتال میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ اجلاس8 نومبر کو منعقد ہوگا جبکہ 9 نومبر کو یونیسف کے حکام بھی اجلاس میں شرکت کریں گے اور اقدامات کی رپورٹ سے حکومت پاکستان کو آگاہ کریں گے، یونیسیف نے پاکستان میں بچوں کو حقوق نہ ملنے پر ایک تفصیلی رپورٹ تیار کی ہے جس سے حکومت کے ذمے داران کو آگاہ کیا جائے گا۔