سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت کے باعث 2 بچے جاں بحق

رواں سال کے ابتدائی 64 روز کےدوران انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 204 ہوگئی۔


ویب ڈیسک March 04, 2016
رواں سال کے ابتدائی 64 روز کےدوران انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 204 ہوگئی۔۔ فوٹو:فائل

لاہور: تحصیل مٹھی کے سول اسپتال میں غذائی کمی کے باعث 2 بچے دم توڑ گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ضلع تھرپارکرکی تحصیل مٹھی کے سول اسپتال میں غذائی قلت اوردیگرامراض کے باعث 2 بچے چل بسے جس کے بعد رواں سال کے ابتدائی 64 روز کے دوران انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 204 ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال تھرپارکر کی چاروں تحصیلوں مٹھی،چھاچھرو،ڈیپلو اورننگرپارکر میں سینکڑوں بچے غذائی کمی کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے تھے اور رواں سال بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔