حکومت تمام تر شعبوں میں مکمل ناکام ہو چکی ہےمحمد حسین محنتی

شہر میں قتل و غارت گری کی حالیہ لہر انتہائی خطر ناک ہے،محمد حسین محنتی


Staff Reporter November 09, 2012
شہر میں قتل و غارت گری کی حالیہ لہر انتہائی خطر ناک ہے،محمد حسین محنتی فوٹو: این این آئی

جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے کراچی میں جاری بدامنی،ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، فرقہ وارانہ فسادات اور بم دھماکے پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت تمام تر شعبوں میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔

عالمی قوتیں کراچی کو تباہ کرنے کے ایجنڈے پر تیزی سے سرگرم عمل ہیں مگر حکمران ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی سنجیدہ کوششوں کے بجائے اداروں کے ساتھ تصادم میں لگے ہوئے ہیں،اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ شہر میں قتل و غارت گری کی حالیہ لہر انتہائی خطر ناک ہے،مختلف مسالک اور فرقوں سے تعلق رکھنے والے بے گناہ افرادکی ٹارگٹ کلنگ کرکے شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکائی جارہی ہے۔

انھوں نے رینجرز ہیڈ کوارٹر پر حملے پر افسوس کا اظہا کیا،دریں اثنا برما کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور انکی نسل کشی کے خلاف جماعت اسلامی کراچی کے تحت شہر بھر میںجمعہ کو یوم احتجاج منایا جائے گا ۔