بھارت کا کھانے والے عدم برداشت کی باتیں نہ کریں، انوپم

شوبز ڈیسک  پير 7 مارچ 2016
عدم برداشت کی باتیں کرنے والوں نے بھارت میں رہ کر کروڑوں کمائے ہیں، انوپم کھیر فوٹو: فائل

عدم برداشت کی باتیں کرنے والوں نے بھارت میں رہ کر کروڑوں کمائے ہیں، انوپم کھیر فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارتی اداکار انوپم کھیر نے مختلف بالی وڈ اداکاروں کی جانب سے بھارت میں بڑھتے ہوئے عدم برداشت کے حوالے سے دیے جانیوالے بیانات پر سخت ردعمل میں کہا ہے کہ پیسوں میں کھیلنے والے چند مشہور لوگ اس طرح کی بے سروپا باتیں کر کے بھارت کا تشخص مجروح کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بھارت کا کھانے والوں کو عدم برداشت کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ بھارت کا عام اور غریب شہری کو ان باتوں سے کوئی لینا دینا نہیں اسے دو وقت کی روٹی کمانے سے ہی فرصت نہیں ہے۔انوپم کھیر نے مزید کہا کہ عدم برداشت کی باتیں کرنے والوں نے بھارت میں رہ کر کروڑوں کمائے ہیں تب ان کو کسی نے نہیں روکا تھا اب اچانک بھارت میں عدم برداشت کہاں سے آ گئی۔ انھوں نے کہا کہ یہ فضول اور بے بنیاد قسم کی بحث بند ہونی چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔