کراچی فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت مزید12ہلاک8زخمی

سہراب گوٹھ میں پولیس موبائل پرفائرنگ،اہلکارنذیرہلاک،اورنگی میں3،سائٹ،سچل،تیسرٹائون اور کیماڑی میں 4افرادمارے گئے


Staff Reporter November 09, 2012
ڈالمیامیںلیاری گینگ کارکن ہلاک،منگھوپیرمیںاسٹیٹ ایجنٹ قتل،قائدآبادمیں خاتون کوگھرمیں گھس کر گولی ماردی گئی،ایک لاش ملی فوٹو : فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے مزید12افرادہلاک اوربچی سمیت8افرادزخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ میں افغان بستی کے قریب نامعلوم افرادنے پولیس موبائل پرفائرنگ کردی جس سے40 سال نذیر حسین موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،مقتول سہراب گوٹھ تھانے میں تعینات تھااورعلاقے میں بینکوںکی سیکیورٹی کاجائزہ لینے گیا تھا۔اورنگی ٹائون4نمبر پر رفاہی اسپتال کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 24سالہ سید نجم عباس اور 40 سالہ سید نثارمہدی ہلاک ہوگئے،مقتولین ماموں بھانجاتھے اورمقامی ٹیکسٹائل مل میں ملازمت کرتے تھے۔اورنگی ٹائون کے علاقے پاکستان بازارمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 28 سالہ نسیم ولد افضل ہلاک ہوگیا، مقتول تبلیغی جماعت سے تعلق رکھتاتھا۔

مقتول حافظ قرآن اور علاقے کا ہی رہائشی تھا۔سائٹ بی میں نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ40 سالہ بادشاہ خان ہلاک ہوگیا،مقتول رشید آباد کا رہائشی تھا ، ملزمان60 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔جیکسن میںکیماڑی5نمبرپرفائرنگ سے سکندرہلاک ہوگیا،جیکسن پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ڈالمیامیں ملزمان کی فائرنگ سے لیاری گینگ وار کا کارندہ ثنا اللہ عرف سینڈوہلاک ہوگیا، وہ شانتی نگر میں اپنے گھر کے باہر بیٹھاتھاکہ مخالف گروپ کے کارندوں نے اس پرفائرنگ کردی اورفرارہوگئے،مقتول کے خلاف 8مقدمات درج تھے۔سچل کے علاقے میں واقع بلیز آرکیڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25 سالہ نادرعلی ہلاک اورفرقان شدید زخمی ہوگیا۔

مقتول اور مضروب پیپلزپارٹی کے ہمدرد ہیں۔سرجانی ٹائون کے علاقے تیسرٹائون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 40 سالہ ظاہر شاہ ہلاک ہوگیا،واقعہ تیسر ٹائون لعل محمدگوٹھ میں پیش آیاجہاں مقتول اپنی دکان پرجارہاتھاکہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے سرپرفائرنگ کردی۔منگھوپیرکے علاقے خیرآبادمیں نقاب پوش ملزمان کی فائرنگ سے 45 سالہ وجیہہ اللہ ہلاک ہوگیا،مقتول کی علاقے میں ماشااللہ اسٹیٹ ایجنسی کے نام سے دکان ہے۔قائد آبادکے علاقے مسلم آبادمیں گھر میں گھس کرولی عزت بی بی نامی خاتون کوفائرنگ کرکے ہلاک کردیاگیا۔

ولی عزت نے اپنے گھروالوںکی مرضی کیخلاف دوسری شادی کی تھی۔کورنگی کے علاقے ابراہیم حیدری میں خالی پلاٹ سے نوجوان کی لاش ملی،مقتول 25 سالہ عتیق حسن جت گوٹھ کارہائشی تھا۔سفاری پارک کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر52سالہ سلیم خان،بلدیہ اتحادٹاؤن بلاکA ایوب مسجد کے قریب 30 سالہ بخت رحمٰن،بلدیہ ٹاؤن سیکٹر9/E مدینہ مسجد والی گلی میں سنی تحریک کاکارکن عبدالرزاق قادری عرف ملا اور12سالہ بچی رمشا،اورنگی ٹاؤن کے علاقے ایم پی آرکالونی میں فائرنگ سے45 سالہ بادشاہ خان اورمنشیات فروش نذیرعرف چھوٹو زخمی ہوگئے۔