لوٹ مار میں مزاحمت پر ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

ملزمان بھینسیں ٹرک میں ڈال کر لے گئے، کوٹری پل پر رہزنوں نے سیلز مین کو گولی مار دی


Numainda Express November 10, 2012
ملزمان بھینسیں ٹرک میں ڈال کر لے گئے، کوٹری پل پر رہزنوں نے سیلز مین کو گولی مار دی. فوٹو: فائل

لوٹ مار میں مزاحمت پر ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرے کو زخمی کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ہٹڑی تھانے کی حدود میں پہلوان کھوسو نامی شخص سے6 نامعلوم افراد نے جو ایک ٹرک پر سوار تھے بھینسیں چھیننے کی کوشش کی اورمزاحمت پر فائرنگ کر دی جس سے پہلوان کھوسو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، ملزمان بھینسیں ٹرک میں ڈال کر فرار ہو گئے، تاہم ہٹڑی پولیس واقعہ سے لا علمی کا اظہار کر رہی ہے۔ دوسری طرف کوٹری پل پر نامعلوم مسلح افراد نے سیلز مین کو لوٹنے کی کوشش کی اس دوران مزاحمت پر میر محمد کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔